علماۓ اسلام كے وفد كی لبنان كے دينی مراجع سے ملاقات

IQNA

علماۓ اسلام كے وفد كی لبنان كے دينی مراجع سے ملاقات

سماجی گروپ: علماۓ اسلام كے ايك وفد نے دينی مراجع سے لبنان میں ملاقات كی

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے علماۓ اسلام كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ امريكی اور اسرائيلی سياستدانوں كی پوری كوشش ہے كہ عربی حكومتوں كے مستقبل كو برباد كر ديا جاۓ-
انہوں نےكہا كہ خطے میں جو بھی مشكلات نظر آ رہی ہیں نہ شيعوں كی جانب سے ہیں اور نہ سنيوں كی طرف سے بلكہ یہ سارے مسائل امريكی و اسرائيلی سياست كی وجہ سے پيدا ہوۓ ہیں اس وفد نےلبنان كے مفتی شيخ محمد رشيد اور شيعوں كے اعلی كونسل كے نائب شيخ عبد الامير قبلانی سے بھی ملاقات كی ہے-
یہ گروپ آٹھ بڑے فلسطينی اور اردنی دانشمندوں پر مشتمل ہے جس میں فلسطين كے چيف جسٹس اور اردن كے سابق وزير اوقاف بھی شامل ہوۓ