آيت اللہ فاضل لنكرانی :اتحاد كا مطلب یہ نہیں كہ شيعہ عقائد سے دستبردار ہو جاۓ-

IQNA

آيت اللہ فاضل لنكرانی :اتحاد كا مطلب یہ نہیں كہ شيعہ عقائد سے دستبردار ہو جاۓ-

سياسی گروپ: امت اسلامی كے درميان اتحاد وقت كی اہم ضرورت ہے ليكن اس كا مطلبیہ نہیں كہ اپنے افكار و نظريات سے دستبردار ہوا جاۓ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ فاضل لنكرانی نے قائد ملت جعفریہ پاكستان اور ان كے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات كی میں كہا كہ امت اسلامی كو آج پہلے سے كہیں زيادہ وحدت و اتحاد كی ضرورت ہے اور فرقہ واريت اسلامكی كمزوری اور دشمنوں كو مسلمانوں پر مسلط كرنے كا سبب ہے اور اتحاد كا مطلب یہ نہیں كہ شيعہ اپنے افكار و نظريات سے دستبردار ہو جائیں بلكہ اپنے اپنے افكار و نظرايت كے تحفظ كے ساتھ مشتركات پر وحدت ہوتی ہے قائد ملت جعفریہ پاكستان علامہ سيد ساجد علی نقوی نے پاكستان میں شيعيان حيدر كرار كی صورت حال كو بيان كيا اور وحدت و يكجہتی كے حوالے سے كیے گۓ كاموں كی تفصيلات سے آگاہ كيا-:
انہوں نے كہا كہ جو لوگ شيعہ اور سنی كے درميان اختلافات كو ہوا ديتے تھے وہ آج پاكستانی معاشرے میں نفرت كی نگاہ سے ديكھے جاتے ہیں-
انہوں نے كہا كہ پاكستان میں ہماری كوششوں سے متحدہ مجلس عمل كا پلیٹ فاريم وجود میں آيا جو آج وحدت و اتحاد مسلمين كی عملی مثال بن چكا ہے جس سے فرقہ واريت كا اتحاد و يكجہتی سے راستہ روكا گيا ہے-
علامہ سيد ساجد علی نقوی نے شيعيت كے تشخص كی حفاظت كے حوالے سے كہا كہ آج دشمنوں كی پوری كوشش ہے كہ وہ عقائد شيعہ پر حملہ كریں اور مختلف قسم كی خرافات كو مذھب شيعہ میں داخل كر كے نسل جوان كی اعتقادی بنيادوں كو كھوكھلا كر سكیں-