ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے حضرت آيت اللہ العظمی فاضل لنكرانی كی جلد صحت يابی كے لیے دعا كی اور ان كے علاج معالجہ كے بارے میں دريافت كيا اور حكم ديا كہ آيت اللہ كی جلد صحت يابی كے لیے تمام تر امكانات بروۓ كار لاۓ جائیں –
واضح رہے كہ آيت اللہ فاضل لنكرانی كے فرزند حجة الاسلام والمسلمين جواد فاضل لنكرانی نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ڈاكٹروں كی راۓ كے مطابق معظم لہ جلد ہی ھسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے-