حضرت زينب سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے اھواز میں محفل كا انعقاد

IQNA

حضرت زينب سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے اھواز میں محفل كا انعقاد

سماجی گروپ : ثانی زھراء سلام اللہ علیھا كی ولادت كے موقع پر اھواز كے امام بارگاہ حضرت سجاد علیہ السلام میں ايك محفل كا انعقاد كيا جا رہا ہے –



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق اس محفل سے ادارہ ثقافت اور مذھبی امور كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين بسی خاستہ خطاب فرمائیں گے –
موصولہ رپورٹ كے مطابق سيد مصطفی حسينی وطہ علی منظوم نذرانہ عقيدت پيش كریں گے –
قابل ذكر ہے كہ یہ محفل جشن نماز مغربين كے بعد امام بارگاہ حضرت سجاد علیہ السلام میں منعقد ہو گی –