ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ آصف محسنی نے وحدت اسلامی كا محور علماء كو قرار ديتے ہوۓ كہا كہ تقريب مذاھب اسلامی وحدت میں فقط علماء كو دينے كا حق ہے ليكن ان چند سالوں میں تعصب كی وجہ سے بعض بزرگ حضرات فرقہ واريت كا شكار ہو گۓ ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ عالمی استكبار فرقہ واريت كو ہوا دينے كے لیے علماء كے احساسات كو برانگيختہ كرنا چاہتا ہے –
جناب آصف نے كہا كہ بعض علماء ضروری معلومات نہ ركھنے كی وجہ سے عالم استكبار كے چنگل میں پھنس گۓ ہیں –
آيت اللہ آصف محسنی نے تمام مذاھب كے معتبر مصادر سے استفادہ ٬ مزيد اسلامی وحدت و يكجہتی كا سبب بن سكتا ہے –
مدرسہ علمیہ خاتم الانبياء كے پرنسپل نے كہا كہ شيعہ اور سنی مشتركات پر توجہ دیں اور اختلافی مسائل سے پرہيز كریں –
128162