آيت اللہ صافی گلپائيگانی : امام خمينی كی برسی كی ياد منانا عوام كی اسلام سے محبت كی علامت ہے

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی : امام خمينی كی برسی كی ياد منانا عوام كی اسلام سے محبت كی علامت ہے

سياسی گروپ :امام خمينی رہ كی برسی منانا اور شعائر اسلام كی تعظيم كرنا دنيا میں اسلام كی عظمت و سر بلندی اور عوام كی انسان ساز آسمانی تعليم سے محبت كی نشانی ہے -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ ايران كے شہر دشتی كی تنظيم ٫٫ ثار اللہ ٬٬ كے اراكين نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے كہا امام راحل كی برسی كے موقع پر ہونے والے پروگراموں میں شركت جہاں امت اسلامیہ كے اتحاد و يكجہتی كی علامت ہے وہاں دشمنان اسلام كی مايوسی كا سبب بھی ہے -
مرجع تقليد نے كہا كہ اہل مغرب بد حجابی اور سماج میں اخلاقی رذائل كی ترويج كر كے اسلامی معاشرے پر قبضہ كرنا چاہتے ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ امام خمينی رہ كی برسی منانا اور شعائر اللہ كی تعظيم كرنا عوام كی اسلام سے محبت كی نشانی ہے –
130151