ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شعبہ مغربی آذربائيجان ۲۰ جمادی الثانی كو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ كی ولادت باسعادت كے موقع پر قرآن انجمنوں كی طرف سے جشن كی محفل منعقد كی جائیں گی جس میں امام جمعہ ماكو حجة الاسلام( موسوی)حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا كی سيرت پر روشنی ڈالیں گے۔
اور اس محفل میں شعرائے كرام منظوم نذرانہ عقيدت پيش كریں گے ۔
اسی طرح ہفتہ خواتين كی مناسبت سے دعا اور احكام كے مقابلے كا انعقادكيا گيا ہے جس میں ۶۰۰ خواتين كی شركت متوقع ہے ، قابل ذكر ہے كہ مقابلے كی دس منتخب خواتين كو قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔
۱۳۸۰۶۳