آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی : دينی مدارس كا وجود معاشرے كی روحانی زندگی كے لیے ضروری ہے

IQNA

آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی : دينی مدارس كا وجود معاشرے كی روحانی زندگی كے لیے ضروری ہے

سماجی گروپ : دينی مدارس كے وجود كی بركتیں اس شہر يا علاقے كے لوگوں كے لیے ہیں اور ان علمی اور تربيتی سنٹروں كے باعث ہی معاشرے كی روحانی حيات میں دم رہے گا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے جمہوریہ آذربائيجان اور ايران كے شمالی شہروں سے آۓ ہوۓ وفود سے ملاقات كی اور كہا كہ علم كے حصول كی كوئی حد مقرر نہیں ہے – اور دين انسان كو حقيقت سے آشنا كرتا ہے ٬ اسلامی علوم سے آشنائی اور ان معارف كو لوگوں تك پہنچانا بہت اہميت كا حامل ہے اور دينی طلاب كو اس نعمت كا شكر گزار ہونا چاہیے
انہوں نے كہا كہ ان امور میں متحرك افراد كو چاہیے كہ وہ علمی ترقی اور اخلاقی تربيت پر زيادہ سے زيادہ توجہ دیں –
138641