ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق احمدی نژاد نے افريقی يونين كو ارسال كیے گۓ اپنے پيغام میں كہا : افريقی يونين ايك اچھا اقدام ہے جو اپنی اقوام كے مفادات كے تحفظ كے لیے بر جستہ شخصيات اور استقلال طلب رہنماٶں كی سربراہی میں مصروف عمل ہے اور ان كا مستقل اور آزاد مٶقف اور سياسی تبديليوں میں اس بر اعظم كی طرف سے استعمار كی مخالفت ہی اس علاقے كی اقوام كے مفادات كی حفاظت اور ان كی مشكلات كو حل كر سكتا ہے -افريقی اقوام كی گونا گون مشكلات كا حل انہیں اجلاسوں اور ان كے لائق راہنماوں اور بر جستہ شخصيات كے ذريعہ ہی ممكن ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ نہايت افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ استعماری ممالك نے ماضی اور حال میں افريقی اقوام سے صرف اپنے مفادات حاصل كیے ہیں اور آج اس خطے كے لوگ اتحاد و يكجہتی كے ساتھ امن عامہ قائم كرنے اور اپنی مشكلات حل كرنے میں آگے بڑھ رہیں ہے –