ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق Scotsman نے كہا ہے كہ اسكاٹ لينڈ كے محكمہ تعليم نے مسلمانوں كے لیے سركاری اسكول بنانے كی اجازت دے دی ہے – اس ملك كی قومی جماعت كے سربراہ الكس سالونڈ نے اپنے خطاب میں كہا كہ ہم مسلم معاشرے كے اس مطالبہ كا مثبت جواب دیں گے – اس حوالے سے ابتدائی كام ہو رہا ہے اور ايك مسلم راہنما اسامہ سعيد نے كہا ہے كہ بہت سارے مسلمانوں كی خواہش ہے كہ ان كے بچوں كے لیے اسكول اور گھر كی فضا میں كسی حد تك تناسب رہنا چاہیے –
142721