ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ مرجع عالی قدر آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے ايك پيغام میں مجلس خبرگان كے سربراہ كی رحلت پر تعزيت پيش كی ہے –
پيغام كا متن یہ ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالم ربانی مرحوم حضرت آيت اللہ حاج ميرزا علی مشكينی ﴿ رضوان اللہ تعالی علیہ ﴾ كی رحلت افسوسناك ہے آپ حوزہ علمیہ كے ستونوں میں سے تھے آپ نے امر بہ معروف اور نھی از منكر اور اخلاقی قدروں كے لیے بہت كوششیں كیں اور ہر قسم كی مصلحت سے با لاتر ہو كر آپ احكام اسلامی كی بالا دستی پر زور ديتے تھے –
میں استاد جليل القدر كے فقدان پر آيات عظام ٬ علماء كرام ٬ طلاب ٬ فضلا كرام اور بالخصوص مرحوم كے خانوادے كو تسليت و تعزيت پيش كرتا ہوں اور خداوند عالم سے ان كے درجات كی بلندی كی استدعا كرتا ہوں –
149823