ھاشمی رفسنجانی :عالمی استكبار هميشه علماء سے بر سر پيكار رھا هے

IQNA

ھاشمی رفسنجانی :عالمی استكبار هميشه علماء سے بر سر پيكار رھا هے

سياسی گروپ: استكبار كسی وقت بھی علماء كے خلاف مقابلے سے دست بردار نھیں ھوگا كيونكہ اسے علم ھے كہ معاشرے كی ترقی میں دينی مدارس اور علماء كا كليدی كردار ھے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ نظارتی كونسل كے سربراہ آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی نے مدرسہ فيضیہ میں مبلغين كی ايك كانفرنس سے خطاب كرتے ھوئے كھا كہ دينی طلاب كو مختلف زبانوں سے آشنائی حاصل كرنی چاہیے

آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی نے كھا كہ اس وقت حوزہ علمیہ قم میں تعليمی سرگرمياں بے نظير ھیں اور گرانقدر كتب كی تاليف اور معارف دينی كی نشرواشاعت بے سابقہ ھے

انھوں نے مزيد كھا كہ دين لوگوں كی فطرت میں راسخ ھے اور اسلامی ممالك كی كاميابی كا راز بھی اسی میں مضمر ھے۔

۱۶۳۴۳۹