ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ سيكيورٹی فورسز كمانڈر حسين اشتری نے آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات كی اس ملاقات میں آيت اللہ مكارم شيرازی نے فرمايا كہ كہ سوشل سيكيورٹی صرف اجتماعی اور دينی مسئلہ نھیں ھے بلكہ یہ ايك مھم سياسی مسئلہ ھے۔
انھوں نے اسلامی ممالك كے خلاف دشمنوں كی طرف سے برائيوں كی ترويج كی طرف اشارہ كرتے ھوئے فرمايا كہ زمانہ قديم سے دشمن برائيوں كو پھيلا كر جوانوں كو گمراہ كرتا رھا ھے اور اس طرح اسلامی ممالك كے خلاف سازش كرتا رھا ھے۔
۱۶۳۹۹۷