ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے ادارہ تبليغات اسلامی كردستان كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ صوبہ كردستان كے امور مساجد كے انچارج كامل گلباغی نے ماہ مبارك رمضان میں قرآنی پروگراموں كی تفصيل بتاتے ھوئے كہا كہ قرآنی ثقافت كی ترويج اور اسلامی تعليمات سے لوگوں كو آگاھی دينے كےلئے ادارہ ثقافت وارشاد اسلامی نے كردستان كی مساجد میں ۳۰راتیں ۳۰سوال كے عنوان سے مقابلوں كا اھتمام كيا ھے انھوں نے كھا كہ سوالوں كا موضوع معارف اسلامی اور دينی مفاھيم ھے جو كہ ماہ مبارك رمضان سے مربوط ھیں
گلباغی نے مزيد كھا كہ ھر روز نماز مغرب كے بعد قرآنی محفل میں ايك پارے سے ايك سوال كيا جاتا ھے اور اس محفل میں شريك افراد اس سوال كا جواب ديتے ھیں اور اسی محفل میں قرعہ اندازی كے بعد انعام بھی ديا جاتا ھے
۱۷۲۰۸۴