ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حضرت آيت اللہ مكارم شيرازی كے دفتر كے حوالے سےرپورٹ دی ھے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے فرمايا كہ وھابی جوان روزبروز شيعہ مذھب كی طرف مائل ھو رھے ھیں موثق ذرائع سے معلوم ھوا ھے كہ مكہ ومدينہ كے جوانوں كے ايك گروہ نے مكتب اھل بيت﴿ع﴾كو قبول كر ليا ھے
انھوں نے مزيد فرمايا كہ وھابيوں كی لائبريری میں شيعہ علماء كی ايك كتاب بھی موجود نھیں ھے جبكہ شيعہ مكتب كی لائبريرياں اھل سنت كی فقھی،اصولی،حديثی اور عقائد كی كتابوں سے بھری پڑی ھیں
آيت اللہ مكارم شيرازی نے فرمايا كہ میں ان كو نصيحت كرتا ھوں كہ اس قسم كی غلط بحثوں كو چھوڑ دیں اور آئیں مل كر بیٹھیں اور دشمنی كو دوستی میں تبديل كریں اور جوانوں كو آزاد چھوڑیں كہ وہ اپنے عقل كے مطابق اپنی تقدير كا فيصلہ خود كر یں۔
۱۷۳۷۵۶