امام رضا علیہ السلام كی ولادت كے موقع پر حرم مطہر رضوی میں ۹۰ ہزار كتب كی تقسيم

IQNA

امام رضا علیہ السلام كی ولادت كے موقع پر حرم مطہر رضوی میں ۹۰ ہزار كتب كی تقسيم

8:38 - November 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1603401
آستانہ قدس رضوی : امام رضا علیہ السلام كی ولادت كے ايام میں ۹ موضوعات پر مشتمل حديث كی ۹۰ ھزار كتابیں حرم مطہر رضوی میں تقسيم كی جائیں گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق آستانہ قدس رضوی كے ثقافتی امور كے انچارج نے بتايا كہ ان كتابوں كے موضوعات ۹ معصوم اماموں كی احاديث ہیں ۔
رضا خوراكيان نے وضاحت كی كہ ہر كتاب ائمہ معصومين علیھم السلام سے چاليس احاديث پر مشتمل ہے ۔
انہوں نے كہا كہ ان ايام میں امام رضا علیہ السلام كی چہل حديث پر مشتمل كتاب ۳۰ ہزار كی تعداد میں پھر شائع كی جاۓ گی ۔
اس كتاب كا عنوان ہے ٫٫ رضای آل محمد ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾٬٬
191078
نظرات بینندگان
captcha