احمدی نژاد : امسال حج ، انسجام اسلامی كا عملی نمونہ تھا

IQNA

احمدی نژاد : امسال حج ، انسجام اسلامی كا عملی نمونہ تھا

سياسی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے كہا كہ امسال حج انسجام اسلامی كا عملی نمونہ تھا اور اس سال حج میں ايرانی قوم كی عزت اور عظمت سب بر عياں تھی
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز ۲۶ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو جناب احمدی نژاد نے وزراء كے اجلاس كے اختتام پر ، مختلف موضوعات پر صحافيوں كے سوالات كے جواب دیۓ ۔
جناب احمدی نژاد نے اپنی گفتگو كے آغاز میں كہا كہ امسال حج كے موقعہ پر ايرانی قوم كی عزت اور عظمت سب پر عياں تھی اور اس سال حج انسجام اسلامی كا عملی نمونہ پيش كر رہا تھا ۔
انہوں نے كہا كہ حج ايك كامل عبادت ہے كہ جس میں معنوی ، سياسی ، ثقافتی ، اجتماعی اور اقتصادی پہلو پاۓ جاتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ میں گذشتہ دو سالوں سے كوشش كر رہا تھا كہ اپنی ٫٫ ٹيم ٬٬ كے ساتھ اس معنوی سفر پر جاٶں ليكن اس سال ، سال انسجام اسلامی كی وجہ سے ہماری شركت اور بھی ضروری تھی ۔
جناب احمدی نژاد نے وضاحت كی كہ اس سفر سے معلوم ہوا كہ ايرانی قوم كا دنيا میں كيا مقام ہے اور استكبار عالم كے مقابلے میں ايرانی قوم كے قيام كی پوری اسلامی دنيا حمايت كرتی ہے ۔
انہوں نے سعودی عرب كے بادشاہ سے ملاقات كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ یہ ملاقات بڑی مفصل اور بڑے اچھے ماحول میں ہوئی اور علاقائی اور بين الاقوامی امور پر گفتگو كے علاوہ لبنان اور فلسطين كےموضوع پر بھی گفتگو ہوئی ۔ 206561