قائد انقلاب اسلامی : ايرانی عوام معنوی قوت اوريقين محكم سےسرشار ہے

IQNA

قائد انقلاب اسلامی : ايرانی عوام معنوی قوت اوريقين محكم سےسرشار ہے

قائدانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرماياہے كہ ايران كی امن پسندقوم ہرجارح كو خواہ وہ كسی بھی سطح كا ہو ايسا سبق سكھائے گی كہ وہ كبھی بھی كسی پر جارحيت كا سوچ بھی نہیں سكے گا۔

قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرماياہے كہ ايران كی امن پسندقوم ہرجارح كو خواہ وہ كسی بھی سطح كا ہو ايسا سبق سكھائے گی كہ وہ كبھی بھی كسی پر جارحيت كا سوچ بھی نہیں سكے گا۔حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے كل صبح صوبہ يزد میں مسلح افواج كی پریڈ كے بعد فوجيوں كو خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ ايرانی عوام معنوی قوت اوريقين محكم سےسرشار ہیں اور كوئی بھی شخص ايرانی عوام اوراس كے ذمہ دارحكام كے اندر جنگ پسندی كامعمولی سا بھی عنصر نہیں تلاش كرسكتا۔ايران كی مسلح افواج كےسپريم كمانڈر نے ايران كی مسلح افواج میں نظم وضبط اور دفاعی ترقی وپيشرفت پر خوشی كااظہار كرتے ہوئے فرمايا كہ ايرانی عوام اور مسلح افواج اپنی آمادگی اور اقتدار كو ہوشياری اور بيداری كی علامت كےطورپر تقويت پہنچاتے رہیں گے۔رہبرانقلاب اسلامی نے توحيد اورخداپرستی كے نتيجے میں حريت اور آزادی كے پرچم كو بلند كئے جانے كو امت اسلامیہ كے لئے ايرانی عوام كا ايك تحفہ قرار ديا اور فرمايا كہ تاريخ ساز پيغام كواسی صورت میں پہنچايا جاسكتاہے كہ جب فداكاری اور استقامت كا مظاہرہ ہو اورايران كی عظيم قوم نے یہ عظيم كارنامہ اپنے مستحكم ايمان،عزم راسخ اوراپنے جوانوں كی فداكاريوں كی بدولت انجام دياہے۔