آيت اللہ مكارم شيرازی : صرف اتحاد ہی دشمنوں كی سازشوں كا توڑ ہے

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی : صرف اتحاد ہی دشمنوں كی سازشوں كا توڑ ہے

سياسی گرو پ : آيت اللہ مكارم شيرازی نے تفرقہ اور انتشار كو دشمنوں كی سازش قرار ديا اور كہا كہ قومی اتحاد اور اسلامی يكجہتی كے سال میں ہمیں وحدت و اتحاد كے ذريعہ ان سازشوں كو نا كام بنانا چاہیے

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی كے ۶ جنوری ۲۰۰۸ ء كو فقہ كے درس خارج میں ايرانی پارليمنٹ كے انتخابات كے حوالے گفتگو كرتے ہوۓ فرمايا كہ اميدواروں كو چاہیے وہ انتخابات میں اختلافات اور كردار كشی سے اجتناب كریں كيونكہ اختلافات اور كردار كشی سے اسلامی نظام پر كاری ضرب لگے گی ۔
انہوں نے فرمايا كہ اختلاف اور انتشار دشمن كی سازشوں میں سے ايك ہے اور ہمیں چاہیے كہ قومی اتحاد اور اسلامی يكجہتی كے سال میں اتحاد اور وحدت كے ذريعہ دشمن كے عزائم خاك میں ملا دیں ۔ مرجع تقليد نے لوگوں پر تاكيد كی كہ وہ ان انتخابات میں بھر پور شركت كر كے دشمن كو مايوس كریں ۔
انہوں نے اپنے خطاب كے دوسرے حصے میں مسئلہ تبليغ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ تبليغ حوزہ علمیہ كا افتخار ہے اور سماج میں دين كی تقويت كا موجب ہے ۔
انہوں نے خطباء كو مخاطب كرتے ہوۓ فرمايا كہ خطباء كو چاہیے كہ وہ اپنی تقرير میں معتبر احاديث كو بيان كریں اور غير معتبر يا ضعيف احاديث سے اجتناب كریں اور نوجوان نسل كو امام حسين علیہ السلام كے قيام كے اہداف سے آگاہ كریں ۔
210462