باكو میں مسجد فاطمة الزھراء سلام اللہ علیھا كے پيش نماز كی عزاداری سيد الشہداء بھر پور انداز میں منانے كی تاكيد

IQNA

باكو میں مسجد فاطمة الزھراء سلام اللہ علیھا كے پيش نماز كی عزاداری سيد الشہداء بھر پور انداز میں منانے كی تاكيد

سياسی و سماجی گروپ : باكو میں مسجد فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كے پيش نماز نے تاكيد كی كہ عزاداری سيد الشہداء كو بھر پور انداز میں منايا جاۓ ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق باكو میں مسجد فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كے پيش نماز اور ممتاز عالم دين ٫٫ حاج واسف ٬٬ نے گذشتہ روز جوانوں اور طلباء كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اس مہينے میں جوانوں كو مكتب حسينی كا مطالعہ كرنا چاہیے ۔
انہوں نے كہا كہ جوانوں كو مكتب امام حسين علیہ السلام سے زندگی گزارنے كا سليقہ حاصل كرنا چاہیے اور حضرت امام حسين علیہ السلام كی زندگی كو اپنے لیے نمونہ قرار دينا چاہیے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ محرم كے ايام میں صرف ماتم پر ہی اكتفا نہیں كرنا چاہیے بلكہ اس مكتب سے درس حاصل كرنا چاہیے اور امام حسين علیہ السلام كی سيرت كا مطالعہ كرنا چاہیے ۔
211897