{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں امام جمعہ راين حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ اسماعيل پور ٬٬ نے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ عزاداری امام حسين علیہ السلام سے غلط رسوم كو ختم كرنا چاہیے ۔
انہوں نے كہا كہ لوگوں كے عقائد میں تزلزل انہی غلط رسوم كی وجہ سے ہے اور ان غلط رسوم كی وجہ سے امام حسين علیہ السلام كے قيام كے مقاصد پشت پردہ چلے گۓ ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امام حسين علیہ السلام نے اس زمانے میں لوگوں كے غلط افكار كو بدلنے كے لیے اپنی جان بھی قربان كر دی لہذا واقعہ كربلا اور تحريك حسينی علیہ السلام كے دقيق مطالعے كی ضرورت ہے اور اس سے غلط رسوم كو بھی ختم كيا جا سكتا ہے ۔
213419