مغربی تھران میں ٫٫ نماز میں عاشورا كے كردار ٬٬ پر ايك مقابلہ كا انعقاد

IQNA

مغربی تھران میں ٫٫ نماز میں عاشورا كے كردار ٬٬ پر ايك مقابلہ كا انعقاد

سماجی گروپ : نماز میں عاشورا كے كردار پر ۳۰ جنوری ۲۰۰۸ كو مغربی تھران میں ايك مقابلے كا انعقاد كيا جاۓ گا ۔

اس مقابلے كا اہتمام ٫ تفكر ٬٬ نامی ثقافتی ادارے نے كيا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ثقافتی ادارہ تفكر كے تعلقات عامہ كے انچارج ٫٫ وفا برھانی ٬٬ نے بتايا كہ یہ مقابلہ عاشورا كی ثقافت كی ترويج اور امام حسين علیہ السلام كے قيام كے مقاصد سے آگاہی كے لیے منعقد كيا جاۓ گا ۔
انہوں نے كہا كہ اس مقابلے كے لیے ۵ ہزار كی تعداد میں بروشر تقسيم كر دیۓ گۓ ہیں ۔ یہ بروشر امام حسين علیہ السلام كے حالات زندگی اور قيام عاشورا كے موضوع پر ہیں ۔
214519