اسلامی جمہوریہ ايران اور سوریہ كی اسلامی ممالك سے اسرائيل كے مظالم كی روك تھام كے لیے كردار ادا كرنے كی درخواست ۔

IQNA

اسلامی جمہوریہ ايران اور سوریہ كی اسلامی ممالك سے اسرائيل كے مظالم كی روك تھام كے لیے كردار ادا كرنے كی درخواست ۔

سياسی گروپ : آج كل اسرائيل كے مظالم حد سے بڑھ گۓ ہیں اور غزہ كے مظلوم لوگ انتہائی سخت حالات میں زندگی بسر كر رہے ہیں لہذا اسلامی ممالك كو چاہیے كہ وہ باہمی تعاون سے اسرائيل غاصب كے مظالم كی روك تھام میں اپنا كردار ادا كریں ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران او رسوریہ كے صدور نے غزہ میں اسرائيل كی حالیہ جارحيت كے حوالے سے ٹيلی فون پر تبادلہ خيال كيا اور تاكيد كی او آئی سی كی ايك نشست مسئلہ فلسطين كے حوالے سے انتہائی ضروری ہے ۔
جناب محمود احمدی نژاد اور بشار الاسد نے اس بات پر اتفاق كيا كہ اسرائيل كی جارحيت حد سے زيادہ بڑھ گئی ہے اور غزہ كی مظلوم عوام انتہائی سختی میں زندگی گذار رہی ہے لہذا اسلامی ممالك كو چاہیے كہ وہ اسرائيل كے مظالم كو ركوانے كے لیے ايك دوسرے سے تعاون كریں ۔
214805