{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ استادی نے اس قسم كے سيمينار كے انعقاد كو كہ جس میں علماء كرام كی دينی خدمات كو خراج تحسين پيش كيا جاۓ ايك مستحسن اقدام قرار ديتے ھوۓ كہا كہ اس قسم كی نشستیں علماء كی پہچان كا ذريعہ ہیں ۔
قم كے امام جمعہ نے حوزہ علمیہ قم میں قرآنی سرگرميوں كی تاريخ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ بزرگ علماء نے حوزہ علمیہ قم كی تاسيس كے ساتھ ہی قرآنی سرگرميوں پر خصوصی توجہ دی اور آيت اللہ معرفت نے قرآنی علوم پر بہت زيادہ اور مفيد كام كيا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ آيت اللہ معرفت كے علوم قرآنی پر جديد اور تحقيقی كام پر نقد اور گفتگو ہونی چاہیے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آيت اللہ معرفت كی بہترين عزت افزائی یہ ہے كہ ان كی علمی تخليقات كو بہترين اور علمی انداز میں پایہ تكميل تك پہنچايا جاۓ ۔
آيت اللہ استادی نے كہا كہ آيت اللہ معرفت كا سب سے بڑا امتياز ان كا دين تھا ، اور انہوں نے بلند ہمت اور مسلسل كام كے نتيجے میں اپنی شاہكار كتابیں اسلامی دنيا كے حوالے كیں اور ايك علمی مرجع كے طور پر دنيا كے افق پر چھا گۓ ۔
216040