آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی : اميدوار انتخابات میں اخلاق اسلامی كی مراعات كریں

IQNA

آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی : اميدوار انتخابات میں اخلاق اسلامی كی مراعات كریں

سياسی و سماجی گروپ : آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے انتخابات میں اخلاق اسلامی كی مراعات اور بد امنی سے اجتناب كی تاكيد كی ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے گذشتہ روز ۲۳ فروری ۲۰۰۸ ء كو فقہ كے درس خارج میں ملت كو انتخابات میں بھر پور شركت كی دعوت دی اور كہا كہ یہ انتخابات نہ صرف ملك كے اندر بلكہ ملك كے باہر بھی بہت اہم ہیں ۔
انہوں نے اخلاق كے بارے میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے فرامين كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ تمام گروہوں اور جماعوں كو اخلاق اسلامی كا مظاہرہ كرنا چاہیے اور ايك دوسرے پر كيچڑ اچھالنے سے اجتناب كرنا چاہیے ۔
آيت اللہ مكارم شيرازی نے پر امن ماحول میں انتخابات كے انعقاد كی تاكيد كی اور كہا كہ اگر لوگ انتخابات میں منظم اور لڑائی جھگڑے كے بغير شركت كریں تو اسلام ، نظام اور ملت مضبوط ہو گی ۔
انہوں نے كہا كہ بعض اوقات چھوٹا سا مسئلہ باعث بنتا ہے انتخابات میں ماحول خراب ہو جاۓ ۔آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے وضاحت كی كہ انتخابات میں بد امنی اور چپقلش كی وجہ سے لوگ انتخابات میں شركت نہیں كرتے ۔
226005