بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' شعبھ قم نے آيت اللہ مكارم كے دفتر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے قرآن مخالف فلم '' فتنہ'' كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ فلم مسلمانوں كے خلاف مغربی ممالك كی طرف سے جھوٹ كا پلندا ہے اور یہ اقدام يورپ اور امريكہ میں اسلام كے تيزی سے پھيلنے سے خوف و ہراس كی وجہ سے كيا گيا ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ مدتوں سے استمار تيسری دنيا كے ممالك پر ظلم و ستم كر رہا ہے۔اور اب اس كا زمانہ ختم ہو گيا ہے كيونكہ اب دنيا خصوصاً مسلمان بيدار ہو كر اپنے پاؤں پر كھڑے ہو چكے ہیں۔ اب مغربی ممالك حسد كی وجہ سے يورپ میں اسلام كو پھلتا پھولتا نہیں ديكھ سكتے اس لئے كوشش كر رہے ہیں كہ اسلام كو شدّت پسند مذھب كے طور پر پيش كریں انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ صدائے احتجاج بلند كریں اور دنيا تك اپنے احتجاج كو پہنچائیں۔ انھوں نے وضاحت كی كہ وہ ان اقدامات كو شدت پسندی كو روكنے كا بہانہ بناتے ہیں جبكہ ان اقدامات كا نتيجہ دنيا میں شدّت پسندی میں اضافہ ہے۔
238716