ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں '' نشہ گورر'' نے حضرت فاطمہ زھرا﴿ع﴾ كی سيرت كے موضوع پر تقرير كی۔ انھوں نے اپنی تقرير میں كہا كہ حضرت فاطمہ زھرا﴿ع﴾ نے مكہ اور مدينہ میں دشوار گزار حالات میں اپنے باپ كا ساتھ ديا اور انھیں تنہا نہیں چھوڑا اس كے علاوہ پيغمبر اسلام كا اس بی بی كے لیے بہت زيادہ احترام جناب فاطمہ زھرا﴿ع﴾ كی عظمت كا غماز ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ افسوناك بات یہ ہے كہ حضرت فاطمہ زھرا ﴿ع﴾ كے مقام كو پہچانا نہیں گيا ہے۔ اور مسلمان خواتين اس باعظمت اور نمونہ بی بی كے بارے كچھ نہیں جانتیں۔ انھوں نے وضاحت كی كہ مسلمان خواتين كی ذمہ داری ہے كہ وہ حضرت فاطمہ زھرا﴿ع﴾ كی زندگی كے مختلف پہلوؤں كا مطالعہ كریں تاكہ اپنی زندگيوں میں ان كی سيرت كو اپنا سكیں۔ خطاب كے بعد حاضرين كے سوالات كے جوابات دئیے گئے اور اجتماعی دعا كے ساتھ یہ نشت اپنے اختتام كو پہنچی۔
241542