امام خمينی ﴿رہ﴾ نے سيرت و سنت پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كو احياء كيا

IQNA

امام خمينی ﴿رہ﴾ نے سيرت و سنت پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كو احياء كيا

سياسی و سماجی گروپ: كرمان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے شعبہ تبليغات كے انچارج نے گزشتہ روز كرمان میں امام خمينی ﴿رہ﴾ كی برسی منانے كے حوالے سے ايك میٹنگ میں كہا كہ امام خمينی ﴿رہ﴾ كی سيرت و سنت كو احياء كيا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق كرمان كے شعبہ تبليغات كے انچارج '' مھدی صدفی '' نے امام خمينی ﴿رہ﴾ كی برسی كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امام خمينی ﴿رہ﴾ كے افكار كی ترويج معاشرے میں خوبيوں اور اچھائيوں كی ترويج ہے۔ جناب صدفی نے مزيد كہا كہ ہماری ذمہ داری ہے كہ امام خمينی ﴿رہ﴾ كی سيرت كو زندہ ركھیں اور معاشرے میں اس كی ترويج كریں كيونكہ امام خمينی ﴿رہ﴾ كے افكار كی ترويج ملك كی مينجمنٹ كے لیے بہت مؤثر ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ امام خمينی ﴿رہ﴾ كے ارتحال كو جس قدر زيادہ عرصہ گزرتا جائے گا۔ اتنے ہی ان كے افكار معاشرے میں زندہ ہوں گے كيونكہ امام خمينی ﴿رہ﴾ تاريخ كی ايك زندہ حقيقت ہیں اور كبھی تاريخ كے صفحات میں گم نہیں ہوں گے۔ جناب صدفی نے كہا كہ امام كی شخصيت كا احترام خوبيوں اور اچھائيوں كا احياء ہے۔ انھوں نے اس سال كے نام كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ خلاقيت اور پيشرفت كے راستے تلاش كرنے ہوں گے تاكہ معاشرے میں تحول لايا جا سكے۔
242834