امام خمينی (رح) كی برسی میں عوام كی بھر پور شركت، نظام اسلامی كی پائيداری كا باعث ہے

IQNA

امام خمينی (رح) كی برسی میں عوام كی بھر پور شركت، نظام اسلامی كی پائيداری كا باعث ہے

سماجی گروپ: امام خمينی(رح) كی برسی میں بھر پورعوامی شركت اسلامی نظام كی پائيداری اور دشمن كی حوصلہ شكنی كا باعث ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق ايران كے شہر چابہار كے گورنر نے امام خمينی(رح) كی برسی كے حوالے سے منعقدہ ايك اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی امام خمينی(رح) كی برسی انتہائی عقيدت و احترام سے منائی جائيگی۔ انھوں نے كہا كہ چابہار اور اس كے نواحی علاقوں سے ۹۰۰ افراد ۲۰ بسوں كے ذريعہ امام خمينی(رح) كی برسی میں شريك ہوں گے جس میں سے چھ بسیں خواتين سے مخصوص ہوں گی۔ انھوں نے كہا كہ طولانی سفر اور گرمی كے باعث ہمیں معقول بندوبست كرنا ہو گا تا كہ سفر كے دوران كسی بھی حادثہ كی روك تھام كی جا سكے۔
254869