كرغستان میں اسلامی يونيورسٹی كے پروفيسر نے اس ملك میں علوم قرآنی كی ترويج كی تاكيد كی

IQNA

كرغستان میں اسلامی يونيورسٹی كے پروفيسر نے اس ملك میں علوم قرآنی كی ترويج كی تاكيد كی

سماجی گروپ: كرغستان میں اسلامی يونيورسٹی كے پروفيسر نے قرآن مجيد كو كتاب زندگی قرار ديتے ہوئے اس ملك میں قرآنی علوم كی ترويج كی تاكيد كی۔
كرغستان میں اسلامی يونيورسٹی كے پروفيسر اورعالم دين '' سليم بيگ حاجی'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے معاشرے میں اسلامی اورقرآنی علوم كی تعليم كی اشد ضرورت ہے اوراس علم كی تعليم اوراس كی نشرواشاعت سے ہمارا معاشرہ قرآنی معاشرہ بن جائے گا۔ انھوں نے كہا كہ اگر ہم چاہتے ہیں كہ واقعی مسلمان ہوں تو ہمیں اسلامی اور قرآنی تعليم حاصل كرنا چاہیے۔
266673