بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنيسی "ايكنا" شعبہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ كرغستان كے شہر بيشكك كے امام جمعہ " حاجی شاكر " نے گزشتہ ہفتے كی نماز جمعہ كے خطبوں میں قرآن مجيد كی آيت " انما المؤمنوں اخوة" كا حوالہ ديتے ہوئے مسلمانوں كو دشمن كے مقابلے میں اتحاد و وحدت اور آپس میں دوستی اور محبت كی دعوت دی۔ جناب " حاجی شاكر " نے دشمن كے مقابلے میں مسلمانوں كے اتحاد كو بہترين اسلحہ سے تعبير كرتے ہوئے كہا كہ اگر آج ہم اس اسلحے سے ليس ہوجا ئیں تو دنيا كی كوئی طاقت ہمیں شكست نہیں دے سكتی۔
274814