اسلامی اصولوں كی پاسداری میں انسان كی سعادت ہے ۔ كرغستانی عالم دين

IQNA

اسلامی اصولوں كی پاسداری میں انسان كی سعادت ہے ۔ كرغستانی عالم دين

سياسی و سماجی گروپ: تمام انسانوں كی خوشبختی اسلامی قواتين پر عمل كرنے كی مرہون منت ہے۔
كرغستان كے عالم دين " چاتاناو حاجی ازبك" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ كرغستان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ خداوند عالم نے انسانوں كی خوشبختی كو دين اسلام كی پيروی میں قرار ديا ہے اور جو شخص بھی اسلام كے بتائے ہوئے اصولوں كے مطابق زندگی بسر كرے گا وہ خوش بخت ہو گا۔
انھوں نے كہا كہ قرآن مجيد میں انبياء كرام ﴿ع﴾ كے قصوں سے معلوم ہوتا ہے كہ جس نے بھی انبياء كی تعليمات كی پيروی كی وہ ہدايت پا گيا اور كامياب ہوگيا اور جس نے انبياء كی تعليمات كا انكار كيا وہ عذاب خداوندی میں مبتلا ہوگيا۔
"جناب حاجی ازبك" نے وضاحت كی كہ آج ہمارے ملك میں دين اسلام سے آشنائی كے لیے سب كچھ ميسر ہے لائيبريرياں ، علوم قرآنی كے مراكز ، اسلامی يونيورسٹياں اور علماء، موجود ہیں لوگوں كو ان نعمتوں كا قدرشناس ہونا چاہیے اور ان نعمتوں سے استفادہ كرنا چاہیے۔ ياد رہے كہ " چاتاناو حاجی ازبك" كرغستان كے معروف عالم دين اور انجمن " روح، عقل، ايمان كے سربراہ ہیں اور ۱۰ سال سے زيادہ عرصے سے كرغستان سے اسلامی ثقافت كی ترويج كے لیے سرگرم عمل ہیں۔
279424