امريكی رياست كيليفورنيا میں منعقد ہونے والی نمائش میں قرآنی نسخوں كی تقسيم

IQNA

امريكی رياست كيليفورنيا میں منعقد ہونے والی نمائش میں قرآنی نسخوں كی تقسيم

11:48 - August 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1679091
بين الاقوامی گروپ: كيليفورنيا میں منعقد ہونے والی نمائش میں قرآنی نسخے اوراسلام كے بنيادی اصولوں پر مشتمل كتابچے اس نمائش میں رجوع كرنے والوں میں تقسيم كیے جاتے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكی رياست كيليفورنيا میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں " اسلام كيوں؟" نامی اسٹال میں قرآنی نسخے اور اسلام كے بنيادی اصولوں پر مشتمل كتابچے اس نمائش كا دورہ كرنے والوں میں تقسيم كیے جا رہے ہیں۔ یہ نمائش ۱۵ اگست كو شروع ہوئی اور يكم ستمبر تك جاری رہے گی۔ اس نمائش میں اسلام كے بارے میں غير مسلموں كے سوالات كے جوابات ديئے جاتے ہیں۔ ياد رہے كہ امريكہ میں ۷۰ لاكھ مسلمان آباد ہیں جن میں سے ۶ لاكھ مسلمان رياست كيليفورنيا میں زندگی بسر كر رہےہیں۔
283239

نظرات بینندگان
captcha