بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Panet.co.il/online " سے نقل كيا ہے كہ ۲۴ اگست كو انڈين آرمی نے كپواڑہ كی ايك مسجد میں داخل ہو كر وہاں پر موجود قرآن كريم كے نسخوں كی بے حرمتی كی جس كے نتيجہ میں اس علاقے كے مسلمانوں میں غم و غصہ كی لہر دوڑ گئی۔ اسی بنا پر اس علاقے كے لوگوں نے قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف مظاہرہ كيا اور انڈين آرمی نے آنسو گيس استعمال كرتے ہوئے لوگوں كو منتشر كرنے كی كوشش كی جس كے نتيجے میں سولہ افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ايك انڈين آفيسر نے قرآن كريم كی اس بے حرمتی كو ايك پروپيگنڈا ظاہر كيا۔ يا درہے كہ كپواڑہ ، جموں كشمير كے دارالحكومت سرينگر كے شمال مغرب میں ۷۰ كلومیٹر كے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں پر زيادہ تر تعداد مسلمانون كی ہے۔
286192