دنيا كے بدلتے ہوئے حالات كے مقابلے میں علمائے اسلام كی بيداری ضروری ہے ۔ لبنان كے شيعہ مرجع

IQNA

دنيا كے بدلتے ہوئے حالات كے مقابلے میں علمائے اسلام كی بيداری ضروری ہے ۔ لبنان كے شيعہ مرجع

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے شيعہ مرجع تقليد نے دنيا كے بدلتے ہوئے حالات كے مقابلے میں علمائے اسلام كی بيداری كی ضرورت پر زور ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ لبنان نے حزب اللہ ٹی وی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے شيعہ مرجع تقليد آيت اللہ " محمد حسين فضل اللہ" نے لبنان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت كےايك عہدہ دار سے ملاقات میں دنيا كے بدلتے ہوئے حالات كے مقابلے میں علمائے اسلام كی بيداری كی ضرورت پر زور ديا ۔ اور انھوں نے اسلامی ممالك سے باہمی اتحاد و وحدت سے رہنے كی تاكيد كی۔ انھوں نے علاقے اور دنيا كی ترقی كو بہبود عطا كرنے میں ايران كے كردار كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ ايران نےسياسی ميدانوں میں كئی كاميابياں حاصل كی ہیں جن سے مسلمان، عرب اور اسلامی دنيا استفادہ كر رہی ہے۔ آيت اللہ فضل اللہ نے ايران كے ایٹمی پروگرام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ اور اسرائيل كی جانب سے اس مسئلہ پر ايران كو ملنے والی دھمكياں شكست سے دوچار ہو چكی ہیں اور اب ايران كسی قسم كے دباؤ كو قبول نہیں كرتا۔
286844