بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ كلن شہر میں مسلمانوں كی سرگرميوں بالخصوص اس شہر میں جرمنی كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كے بارے میں تحقيق كرنے كی غرض سے " اسلام مخالف " كے موضوع پر كانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ ابھی حال ہی میں شدت پسند گروہوں كی مخالفت كے باوجود شہر كلن كی كونسل نے اس شہر میں جرمنی كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كی اجازت دی ہے ۔ اس اجازت كے بعد ان شدت پسند گروہوں نے اعلان كيا ہے كہ اس طرح كی كانفرنسیں منعقد كر كے وہ لوگوں كو مسلمان ہونے كے نقصانات سے آگاہ كریں گے۔ اس كانفرنس میں فرانسيسی سياستدان " زان ماری لوين' اور عيسائی سوشل پارٹی سے س ۲۰۰۶ء میں جرمنی پاليمنٹ كے سابقہ نمائندے " ہنری نيچہ" شركت كریں گے۔ یہ كانفرنس ستمبر میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس خبر كے سنتے ہی تہران نے يورپی يونين سے مطالبہ كيا كہ وہ ۱۹ اور ۲۰ ستمبر كو شہر كلن میں منعقد ہونے والی اس اسلام مخالف كانفرنس كو روكیں۔
291113