بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ،حجت الاسلام " عبدالعزيز الثوينی" نےاس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ جامعہ المصطفی العالمیہ كے زير نظر مدرسہ جامعہ آل بيت ﴿ع﴾ میں غير ايرانی ۱۲ طلباء كی شركت سے مكالمے كی صورت میں عربی زبان كی تعليم كا دوسرا دورہ منعقد ہو رہا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عربی زبان كی تعليم كے پہلے دورے میں آٹھ افراد كو تعليم دی تھی ، انھوں كے اس كے تعليمی طريقہ كار كے بارے میں كہا كہ یہ دورہ چار مہينے میں جامعہ العلوم كے مركز عربی زبان كے تعاون سے منعقد ہو گا۔ حجہ الاسلام الثوينی نے كہا كہ ايران سےتعليم حاصل كیے ہوئے طلباء علمی لحاظ سے مضبوط ہیں اور تبليغ میں كاميابی كے لیے عربی زبان پر مسلط ہونا لازمی ہے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ فارسی زبان كی تعليم اسلام كی قوت كا موجب ہے۔
292331