تہران میں " تاريخ اسلام میں عورت " كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

تہران میں " تاريخ اسلام میں عورت " كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

سماجی گروپ: تاريخ كی محقق خواتين كی انجمن كی كوششوں سے ۲۰۰۹ء كے موسم خزاں میں " تاريخ اسلام میں عورت " كے موضوع پر چوتھا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا۔

اس بين الاقوامی سيمينار كی انچارج " نزہت احمدی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سےگفتگو كے دوران سيمينار كےاہداف كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس بين الاقوامی سيمينار كے انعقاد كا مقصد تاريخ اسلام میں عورت كےمقام سےآگاہی اور خواتين كے بارے میں جديد ريسرچ كے نتائج وغيرہ ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ عورت اور اسلامی تفكر ، عورت اور سيرت انبياء، عورت اورحقوق ،عورت اور اقتصاد، عورت اور ادبيات، عورت اور عرفان، عورت اور تعليم، عورت اور سياست وقدرت، عورت اور فن ،عورت ا ور سماج وغيرہ۔ انھوں نے آخر میں اس سے قبل منعقد ہونےوالےسيميناروں میں امريكہ ، سوئٹزر لينڈ، آسٹريليا، مصراور سوریہ جيسے ممالك كے دانشوروں كی شركت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت اس سيمينارمیں مقالہ نويسی كے موضوعات كی تعيين كےلیے كئی میٹنگیں ہو چكی ہیں كہ جن كےنتائج كا بہت جلد اعلان كریں گے۔
303053