بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق وقف اور اسلامی تہذيب سيمينار كے انچارج "نادر رياحی" نے وقف كی اہميت كو بيان كرتے ہوئے كہاكہ یہ سيمينار نمائندہ ولی فقیہ اور اسلامی توسعہ بينك میں خيراتی امورو ادارہ اوقاف كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين " مصلحی" كی تجويز اور اسلامی تہذيب میں وقف كے اثرات اور موجودہ معاشرے میں اس كے نتائج كی بنا پر ۱۳ اور ۱۴ نومبر كو اصفہان میںمنعقد ہو گا۔ رياحی نے واضح كيا كہ اس سيمينار میں وقف اور اس كےمقام اور اسلامی ممالك میں وقف كے ثقافتی معاشی،مالی، مينجمينٹ ، سياسی، سماجی، حقوقی، تاريخی اور موجودہ حالت كو بيان كيا جائے گا۔ اس سيمينار كے انچارج نے مزيد كہا كہ اس وقت تك فارسی زبان میں ۸۰ اور انگريزی زبان میں ۳۰ علمی مقالوں كےخلاصے اس كےمركزی دفتر میں پہنچ چكےہیں جن میں ۳۵ مقالے فارسی زبان اور ۱۱ مقالے انگريزی اور ايك مقالہ عربی زبان میں ہے۔ رياحی نےمختلف ممالك كے دانشوروں اور ماہرين كی شركت كيطرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت تك ۱۲ ممالك منجملہ مصر، سعودی عرب ،ملائيشيا ، كويت ، امريكہ، تركی ، سنگارپور، امارات، سوریہ، اور چند ايشيائی اور افريقی ممالك كے رائٹرز كےمقالے اس سيمينار كےمركزی دفتر میں پہنچ چكےہیں رياحی نے مزيد كہا اس سيمينار سے پہلے مختلف صوبوں میں اس سيمينار كو بہتر سے بہتر طور پر منعقد كرنےكےلیے ابتدائی نشستیں منعقد كی جا رہی ہیں۔
305085