بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس بين الاقوامی سيمينار كا مقصد ، اسلام میں عورتوں كے حقيقی مقام كا تعارف، دنيا والوں كو اس مقام سے آگاہ كرنا اور اس ماڈرن دنيا میں عورتوں كےمقام كے بارے میں تحقيق كرنا بتاتا گيا ہے۔ اس كے علاوہ قائد انقلاب اسلامی كے "عورت كے مسئلہ میں ہم مغربی دنياسے تقاضا ركھتے ہیں ' پر مشتمل فرامين اس بين الاقوامی سيمينار كے ديگر اہداف ہیں۔ یہ سيمينار آئندہ سال يونيورسٹيوں میں قائد انقلاب اسلامی كے شعبہ خواتين كے امور كے ادارے كی كوششوں سے منعقد ہو گا۔ اس بين الاقوامی سيمينار كی جگہ اور وقت كا بعد میں اعلان كيا جائے گا۔
305325