بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايثار خبررساں ادارے نے لكھا ہے كہ شہيد فاونڈيشن كے تعلقات عامہ نے یہ خبر دی ہے كہ اس سفر میں جانبازمصوروں كا چارافراد پر مشتمل گروپ شريك ہو رہا ہے۔ اور اس نمائش میں ۲۶ جانبازوں كے ۱۵۰ فن پارے نمائش كے لیے جائیں گے۔ اس نمائش كے افتتاح میں ايران سے نائب صدر دہقان اور شہيد فاونڈيشن كے سربراہ جبكہ الجزائر كے وزير مجاہدين محمد شريف العباس شريك ہوں گے۔ ايران كے بلند پایہ وفد میں نائب صدر دہقان ، شہيد فاونڈيشن كےسربراہ حسن عراقی زادہ، سيكرٹری وزارت صحت عباس خامہ يار شريك ہوں گے جبكہ الجزائر كے وزير مجاہدين محمد شريف العباس بھی افتتاحی تقريب میں شركت كریں گے۔
307758