قدس كےمفتی نے مسلمانوں اور عيسائيوں كو باہمی خوشگوار زندگی گزارنے كی تاكيد كی

IQNA

قدس كےمفتی نے مسلمانوں اور عيسائيوں كو باہمی خوشگوار زندگی گزارنے كی تاكيد كی

سياسی و سماجی گروپ: قدس كے مفتی نے لبنان كے مفتی سے ملاقات میں تاكيد كی كہ فلسطين اور لبنان كے مسلمانوں اور عيسائيوں كو مل جل كر خوشگوار زندگی بسر كرنی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۱۸ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو قدس كے مفتی " محمد حسين" نے لبنان كے مفتی " محمد رشيد قبانی" سے ملاقات میں كہا كہ فلسطين اور لبنان كے مسلمانوں اور عيسائيوں كو ايك دوسرے كی مذہبی اقدار كا احترام كرنا چاہیے۔
انھوں نے مزيدكہا كہ فلسطين كے تمام گروہ ملت فلسطين كا حصہ ہیں اس لیے انھیں اختلاف و انتشار سے اجتناب كرنا چاہیے۔
309027