آذربائيجان كےدارالحكومت " باكو" میں امام جعفر صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

IQNA

آذربائيجان كےدارالحكومت " باكو" میں امام جعفر صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: ۲۵ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو امام جعفر صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت سے جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت " باكو" میں شيعيان اہل بيت (ع) نے امام بارگاہ " اہل بيت" میں عزاداری كا انعقاد كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آسمان ولايت كے چھٹے گوہر تابناك امام جعفر صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت سے "باكو" كے شيعوں نے امام بارگاہ اہل بيت (ع) میں عزاداری كا انعقاد كيا تھا جس میں محبان اہل بيت (ع) نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ عزاداری كی اس تقريب میں لوگ ماتم كر رہے تھے۔ نوحے پڑھ رہے تھے اور مذہب تشيع كے بانی كے سوگ میں مرثیے پڑھ رہے تھے۔ ياد رہے كہ جمہوریہ آذربائيجان میں ۹۵ فيصد مسلمان آباد ہیں كہ جس میں سے ۸۵ فيصد شيعہ ہیں۔
311181