علامہ طباطبائی كی ياد میں ہمدان كی اسلامی او پن يونيورسٹی میں ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

علامہ طباطبائی كی ياد میں ہمدان كی اسلامی او پن يونيورسٹی میں ايك سيمينار كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار: ہمدان كی اسلامی اوپن يونيورسٹی كے عباسپور ہال مين ۱۳ نومبر كو علامہ طباطبائی كی ياد میں ايك سيمينار كيا جا رہا ہے۔ جس میں علامہ كے نامور شاگرد علامہ ذوالفنون حسن زادہ آملی " معرفت نفس" كے موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ ہمدان كی رپورٹ كےمطابق یہ سيمينار ۱۳ نومبر كو ہمدان كی اسلامی اوپن يونيورسٹی كے عباس پور ہال میں منعقد ہو گا۔ واضح رہے كہ اس سيمينار كا اہتمام يونيورسٹی كی ثقافتی كمیٹی اور ادارہ قرآن و عترت نے كيا ہے اور اس میں تمام طلباء كو شركت كی دعوت دی ہے۔
316501