ڈنمارك رائٹر: ڈنمارك كی حكومت نے پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كرنےوالے روزنامہ كی حمايت كر دی ہے

IQNA

ڈنمارك رائٹر: ڈنمارك كی حكومت نے پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كرنےوالے روزنامہ كی حمايت كر دی ہے

ڈنمارك كے رائٹر موگنس موگنسن نے ايك كتاب تحرير كی ہے جس كا عنوان " خاكوں سے پردے تك كا بحران" ہے جس میں اس نے ڈنمارك كی حكومت كو پيغمبر اكرم (ص) كے خاكے منتشر كرنےوالے روزنامے كی حمايت كا الزام ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار "الوطن" نے لكھا ہے كہ اس رائٹر نے اپنی كتاب میں ۲۰۰۵ء كو اٹھنے والے پيغمبر اسلام كے خاكوں پر مشتمل بحران اور اس كےڈنمارك كے داخلی حالات پر اثرات كا تجزیہ و تحليل بيان كيا ہے۔ وہ اپنی كتاب میں لكھتا ہے كہ ڈنمارك نے " دہشتگردی كے خلاف جنگ" كے قانون سے سوء استفادہ كرتے ہوئے ڈنمارك كی شدت پسند پارٹی كے تعاون سے مسلمانوں كو گرفتار كيا اور اذيت آزار ديا ہے وہ لكھتا ہے كہ ۳۰ ستمبر ۲۰۰۸ء كو پيغمبر اكرم (ص) كے خاكوں كی تشہير ايك خاص پروگرام اور منصوبے كے تحت تھی۔ اور اس كی سازش میں اسلام مخالف طاقتیں پيش پيش تھیں۔ كتاب كےآخر میں وہ پيغمبر اكرم (ص) كے خاكوں كی تشہير كےعوامل و اسباب بيان كرتا ہےیہ كتاب ڈنمارك كے دارالحكومت كو پن ہيگن كےثقافتی سنٹر كےذريعہ حال ہی میں شائع كی گئی ہے۔
317740