بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے صوبہ ہرات میں شورائے علماء كے ترجمان مولوی محمد كبابيانی نے صوبہ ہرات كے ايك ہسپتال میں نصب كی گئی ٹائلز جن پر نام مبارك " محمد (ص)" كندہ كيا گيا ہے او ان ٹائلوں كو فرش میں نصب كيا گيا ہے اس اقدام كی شديد مذمت كی ہے۔ انھوں نے كہا كہ شورائے علماءكو جب اس شنيع اقدام كی اطلاع ملكی تو انھوں نے مذكورہ ہسپتال سے ان ٹائلز كو اكھاڑنا شروع كروا ديا ہے۔ انھوں نے ايسی ٹائلز سے استفادہ كرنے كو مقدسات اسلام كی توہين اور بالخصوص پيغمبراكرم (ص) كی شان میں گستاخی سے تعبير كيا اور مجرموں كی فوری گرفتاری اور انھیں قرار واقعی سزا دينے كا بھی مطالبہ كيا۔ انھوں نے خبر دار كيا كہ اگر حكومت اور پرائيویٹ ادارے ايسے مسائل كا فوراً نوٹس نہ لیں تو ہم اس پر شديد رد عمل دكھائیں گے۔ انھوں نے كہا كہ مذكورہ ٹائلز كو ہسپتال سے اكھاڑ كر ضايع كرايا گيا ہے۔
326668