حزب اللہ نے كرانہ باختری میں مساجد كی توہين پر اسرائيل كی شديد مذمت كی ہے

IQNA

حزب اللہ نے كرانہ باختری میں مساجد كی توہين پر اسرائيل كی شديد مذمت كی ہے

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ لبنان نےايك بيانیے میں كرانہ باختری میںمساجد كی توہين پر اسرائيل كی شديد مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق حزب اللہ نے كرانہ باختری میں مساجد كی توہين پراسرائيل كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ نيويارك میں مكالمہ بين اديان كانفرنس كے بعد اسرائيل كی جارحيت میں اضافہ ہوا ہے۔ حزب اللہ نےاپنے بيانیے میں اسرائيلی جارحيت كےمقابلے میں دنيا كےسكوت پر تعجب كا اظہار كيا ہےاور اس بيانیے میں ذكر ہوا ہے كہ اقوام متحدہ كی فيشنل اسمبلی میں منعقد ہونے والی مكالمہ بين اديان كانفرنس كے بعداسرائيل كےمظالم میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہےكہ فلسطين میں مذہبی مقدسات كے بين الاقوامی قوانين كی مسلسل خلاف ورزی كی جا رہی ہے۔
332352