بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ تركی كےمطابق فلسطين كے نيوز چينل نے بيان كيا ہے كہ یہ دو روزہ سيمينار ۱۶ دسمبر تك جاری رہے گا۔ یہ سيمينار تركی كے شہر استنبول میں " ديار فلسطين" نامی گروپ اور سویڈن كے عالمی مركز " بالمی" كے تعاون سے منعقد كيا گيا ہے۔ اس سيمينار میں تركی پارليمنٹ كے بعض ممبران ، دينی رہنما، مشرق وسطی كی بعض دينی شخصيات اور يورپ كےمختلف ممالك سے نمائندہ گان شريك ہو كر اسلام اور عيسائيت كے عنوان پر باہمی تبادلہ خيال كریں گے۔
333672