بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ تركی نے نيوز ايجنسی " اخبار العالم" سےنقل كيا ہے كہ اس دو روزہ كانفرنس میں اسلام و عيسائت كے درميان مكالمے كو فروغ دينے پر بحث كی گئی۔ اس كانفرنس كا انعقاد عالمی مركز سویڈن اور ديار فلسطين " گروپ كے تعاون سے ہوا ہے۔ اس كانفرنس میں تركی، يورپ، اور مشرق و سطی كی نامور دينی و سماجی شخصيات اور پارليمنٹ كے اراكين نے شركت كی۔ اور اسلام اور عيسائت كے ماننے والوں كے درميان مكالمے كو فروغ دينے اور محكم كرنے پر تبادلہ خيال كيا گيا۔ اردن كے لوٹركليسا كے روحانی نے فسلطين میں عيسائيت اور اسلام كے پيوند كی اہميت كےموضوع پر خطاب كيا۔
334603