بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كےاعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ملاقات میں آيت اللہ سبحانی نےشہيد مطہری كے بلند افكار كی طرف سے اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ شہيد مطہری ميرے دوستوں میں سے تھے۔ ان كی كتابیں جوانوں كےلیے بہت مفيد ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ شہيد مطہری كہا كرتے تھے كہ انہوں نے كوئی كتاب اپنے لیے نہیں لكھی بلكہ جس چيز كو معاشرے اور جوانوں كے لیے ضروری سمجھا اسی پر قلم اٹھايا۔ ملاقات میں شہيد مطہری كی كتب كا عربی میں ترجمہ كرنے والے دانشور" مہدی سلمان" نےترجمے كی روش كے بارے میں آيت اللہ سبحانی كوبريفنگ دی اور كہا كہ عرب جوانوں میںشيعہ افكار كے مطالعے كا بہت زيادہ شوق پايا جاتا ہے انھوں نے مزيد كہا كہ عنقريب شہيد مطہری كے آثار كا انگريزی زبان میں ترجمہ بھی شروع كياجائے گا۔
350998